نوازشریف مکافات عمل کاشکارہیں ،ْبلاول بچہ اورسیاست سے نابلد ہے ،ْکہیں مانسہرہ کے جلسے میں روہی نہ پڑے ،ْعمران خان

جمعرات 17 اگست 2017 23:36

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف مکافات عمل کاشکارہیں ،ْبلاول بچہ اورسیاست سے نابلد ہے،کہیں مانسہرہ کے جلسے میں روہی نہ پڑے۔

(جاری ہے)

مانسہرہ کے تفریحی مقام شوگران میں آنے والے سیاحوں اور پارٹی ورکرز سے بات چیت کے دوران عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا انجام بہت قریب ہے، ماڈل ٹائون کی ایف آئی آرشریف برادران کے گلے کا پھندا بن جائے گی ،ْبے گناہ شہدا کا خون شریف برادران کو لے ڈوبے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ30سال بعد نواز شریف کو بھی نیا پاکستان بنانے کا خیال اآ ہی گیا، 3بار وزیر اعظم رہتے ہوئے انہیں یہ خیال کیوں نہیں آیا ۔بلاول کے دورہ مانسہرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ بلاول بچہ اور سیاست سے نابلد ہے ،ْکہیں مانسہرہ کے جلسے میں رو ہی نہ پڑے۔شوگران میں عمران خان کے مداح شام گئے تک ان سے ہاتھ ملاتے اور سیلفیاں بنواتے رہے۔

متعلقہ عنوان :