بارسلونا میں ڈرائیور نے گاڑی راہگیروں پر چڑھا دی، 13افراد ہلاک،20زخمی

جمعرات 17 اگست 2017 23:48

بارسلونا (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)اسپین کے شہر بارسلونا میں ڈرائیور نے وین راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا کے علاقے رمبلاس میں ایک شخص نے تیز رفتار وین لا بقیریا مارکیٹ میں راہگیروں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔واقعے کے فوری بعد پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا اور شہریوں کو کچلنے والے ملزم کی تلاش شروع کردی جب کہ مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ ہے۔ اس قسم کی اطلاعات بھی ہیں کہ جائے حادثہ کے قریب ہی دو افراد نے ایک ریسٹورنٹ میں متعدد افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا ہے جن کی بازیابی کے لئے آپریشن جاری ہے۔