سردار یعقوب ناصر مسلم لیگ (ن) کے قائمقام صدر منتخب

ن) لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس 7ستمبر کو طلب ،مسلم لیگ (ن) کے مستقل صدر کا انتخاب کیا جائے گا

جمعرات 17 اگست 2017 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) سردار یعقوب ناصر مسلم لیگ (ن) کے قائمقام صدر منتخب ہوگئے جبکہ لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 7ستمبر کو طلب کرلیا گیا جس میں مسلم لیگ (ن) کے مستقل صدر کا انتخاب کیا جائے گا‘چیئرمین راجہ ظفر الحق کی صدارت میں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں سردار یعقوب ناصر کو متفقہ طور پر پارٹی کا قائم مقام صدر منتخب کیا گیا‘ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ چوہدری نثار‘ اسحاق ڈار‘ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور د یگر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمائوں نے شرکت کی۔

جمعرات کو مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس چیئرمین راجہ ظفر الحق کی صدارت یں ہوا۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ چوہدری نثار‘ سینیٹر چوہدری جعفر اقبال‘ طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اجلاس میں شریک ہوئے اس کے علاوہ عبدالقادر بلوچ‘ عشرت اشرف‘ چوہدری تنویر‘ حنیف عباسی‘ امیر مقام‘ سینیٹر اسحاق ڈار‘ صدیق الفاروق‘ مشاہد الله اور خرم دستگیر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سردار یعقوب ناصر کی قائمقام پارٹی صدر کی حیثیت سے مرکزی مجلس عاملہ نے توثیق کی۔ سردار یعقوب ناصر کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 7ستمبر کو طلب کرلیا گیا جس میں مسلم لیگ (نن غ)

متعلقہ عنوان :