لاہورہائیکورٹ نے ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کی نظر بندی ختم کر دی

بدھ 16 اگست 2017 16:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کی نظر بندی ختم کرتے ہوئے حکومتی نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا۔

(جاری ہے)

امیر بالاج کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ امیر بالاج اقدام قتل کے مقدمہ میں رہا ہوا تو ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں پھنسادیا گیا، انہوں نے کہاکہ امیر بالاج کی ہوائی فائرنگ کے مقدمہ میں ضمانت منظور ہوئی تو پنجاب حکومت نے امیربلاج کونظر بند کردیا ،انہوں نے کہا کہ امیربالاج کی نظر بندی غیرقانونی ہے، امیر بالاج سے کسی شخص کو خطرہ نہیں صرف انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایاجارہاہے، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت امیر بالاج کی نظر بندی کالعدم قراردیکر اسے رہاکرنے کاحکم جاری کرے ،جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج کی نظر بندی ختم کرتے ہوئے نظر بندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا۔