پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لیے درخواست دائر

بدھ 16 اگست 2017 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات اگست ء) پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 120 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لیے بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یاسمین راشد کا تعلق ایسی جماعت سے ہے جس پر فارن فنڈنگ الزامات ہیں۔ لہذا یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔ واضح رہے کہ این اے 120 لاہور میں ضمنی الیکشن اگلے ماہ کی 17 تاریخ کو ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔