مسلم لیگیوں کے اتحاد میں اہم پیش رفت، چودھری شجاعت ، پیر پگاڑا اور غوث علی شاہ نے کمیٹی بنا دی
کمیٹی میں چودھری پرویزالٰہی، طارق بشیر چیمہ، سردار رحیم بخش اور چیئرمین غوث علی شاہ شامل ہیں، نظریاتی مسلم لیگیوں اور مسلم لیگوں سے رابطہ کرے گی اصل مسلم لیگی پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوں گے ،چودھری شجاعت حسین، آپ کے جذبات اور کوششوں کی قدر کرتے ہیں ،غوث علی شاہ، پیر پگاڑا
بدھ 16 اگست 2017 22:37
(جاری ہے)
بعد ازاں سید غوث علی شاہ سے اور پھر غوث علی شاہ کے ہمراہ پیر صاحب پگاڑا پیر صبغت اللہ شاہ سے ملاقات کی۔ پیر صاحب پگاڑا نے چودھری شجاعت حسین اور تمام دیگر رہنمائوں کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور کہا کہ وہ چودھری شجاعت حسین کے جذبات کی دلی طور پر قدر کرتے اور اتحاد کیلئے ان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، ان کے دل میں چودھری صاحب کا نہایت احترام اور عزت ہے۔
چودھری شجاعت حسین نے طارق بشیر چیمہ، اسد جونیجو اور دیگر رہنمائوں کے ساتھ سید غوث علی شاہ سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غوث علی شاہ کا مشکورہوں کہ انہوں نے میری اور میرے ساتھیوں کی عزت افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بار ہم لیڈروں کو نہیں بلکہ اصلی اور نظریاتی مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کیلئے ان سے رابطے کر رہے ہیں جو گھروں میں بیٹھے پاکستان اور مسلم لیگ کیلئے دعائیں کر رہے ہیں، ہم انہیں بھی ساتھ لے کر چلیں گے اور آپ دیکھیں گے کہ پاکستان مسلم لیگ ہی پاکستان کی محافظ اور ترقی کی ضامن ہو گی، حالات کی درستگی کیلئے ہم اکٹھے نہ ہوئے اور باہر نہ نکلے تو بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگیوں کو پاکستان مسلم لیگ کے نام اور پلیٹ فارم پر ہی اکٹھا کیا جائے گا، دیگر جماعتوں، پیپلزپارٹی میں جو مسلم لیگی بیٹھے ہیں اورن لیگ میں جو اچھے لوگ ہیں ان سے بھی بات کریں گے، نوازشریف اورشہبازشریف سے بات کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پہلے اصل مسلم لیگیوں کو تو اکٹھا کرنے دیں۔ سید غوث علی شاہ نے کہا کہ چودھری شجات حسین سے ملاقات میں ہمارا تمام باتوں پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔ مسلم لیگیوں کے اتحاد کیلئے چودھری شجاعت حسین کی کوششوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مسلم لیگیوں کے اکٹھا ہونے سے عوامی خدمت کی ایک بڑی جماعت بن جائے گی، ہمارا اس بات پر اتفاق ہوا ہے اور ہم نے اس پر کام شروع کر دیا ہے تاکہ آج کا کام آج ہی کیا جائے اور اس میں کوئی تاخیر نہ کی جائے۔ پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ہے یہ کمزورہوئی تو پاکستان دولخت ہو گیا اس نیک کام میں اللہ کریم ہماری مدد کرے گا امید ہے میڈیا والے بھی ہمارا ساتھ دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک کو جس راستے پر ڈال دیا گیا ہے اس کا تقاضا ہے کہ تمام مسلم لیگی اکٹھے ہوں تاکہ اس وقت حالات کا مقابلہ کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو حالات زیادہ خراب ہو سکتے ہیں۔ کراچی پہنچنے پر سندھ مسلم لیگ کے صدر اسد جونیجو اور دیگر رہنمائوں اور مسلم لیگیوں کی بڑی تعداد نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ مختلف سوالات پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کے مشن پر ہوں چاہے وہ کسی بھی جماعت میں ہیں مسلم لیگیوں کو اکٹھا کرنے کے مشن پر ہوں چاہے وہ کسی بھی جماعت میں ہیں نواز شریف کے مستقبل کے حوالے سے انہوں نے جواب دیا کہ کیا ابھی تک آپ کو نوازشریف کا مستقبل نظر نہیں آ رہا۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویزمشرف سے بھی میڈیا کہے گا تو رابطہ کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ واحد خالق جماعت ہے جس نے پاکستان بنایا تھا نوازشریف بار بار کہتے ہیں کہ سازشیں ہو رہی ہیں آخر نوازشریف کیوں نہیں بتاتے کہ کون سازشیں کر رہا ہے، نوازشریف نے ریلی ضرور نکالی لیکن وہ بھرپور نہیں تھی۔ سانحہ ماڈل ٹائون لاہور کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال تو اللہ کی طرف سے ہے، بے گناہ خواتین اور بزرگوں کو دن دیہاڑے گولیاں مار کر شہید کر دیا گیا۔ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ کراچی میں امن کا قیام پاک فوج کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 17 اگست 2017 کی مزید خبریں
-
بھارت میں قطر سے آنے والی امدادی رقوم دہشت گردوں کے ہاتھ
-
نیدر لینڈز، چرچ میں پورن ویڈیو کی عکس بندی کے خلاف درخواست مسترد
-
سعودی ولی عہد سے امریکی ایلچی کی ملاقات ، داعش مخالف جنگ پر بات چیت
-
ورجینیا کے ہنگاموں کے لیے دونوں اطراف قصوروار ہیں، ٹرمپ
-
تین سعودی شہزادوں کی پراسرار گمشدگی ،سالوں بعد بھی معمہ حل نہ ہوسکا
-
ایئر برلن نے دیوالیہ پن سے بچاؤ کی درخواست جمع کرا دی
-
ایرانی اشتعال انگیزی سے غیر ضروری کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ ہے، امریکی بحریہ
-
شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں،امریکا کی پھر پیش کش
-
اسرائیل میں فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح گرفتار،
-
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے زخمی ہوگئے،
-
فرانس کے دورے پر گئے الجزائر کے وزیراعظم اڑھائی ماہ بعد برطرف
-
پرتگال میں مذہبی تقریب کے دوران درخت گرنے سے 13 افراد ہلاک
-
اقوام متحدہ کا روہنگیائی مسلمان مہاجرین کے ساتھ بھارتی رویے پر اظہار تشویش
-
نجی ملازمین حج کے دوران 10دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ لے سکتے ہیں
-
نیب نے عزیزیہ سٹیل ملز کیس میں نواز شریف، حسن اور حسین نواز کو 18 اگست کو نیب کے صوبائی ہیڈکواٹرزلاہور میں طلب کرلیا -نیب راولپنڈی نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری شروع کر دی- اسحاق ڈار کے خلاف ... مزید
-
طاہر القادری کا عید الاضحی کے بعد فیصل آباد ، ملتان ، راولپنڈی میں احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
قومی سلامتی کمیٹی کا بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر فائرنگ پر اظہار تشویش
-
مسلم لیگیوں کے اتحاد میں اہم پیش رفت، چودھری شجاعت ، پیر پگاڑا اور غوث علی شاہ نے کمیٹی بنا دی
-
جب نواز شریف سے رابطہ ہی نہیں رکھنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا ،
-
مولانا فضل الرحمن نے مشکوک افرادسے متعلق فورتھ شیڈول کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،
-
پارٹی اور نوازشریف حکم کریں تو میں آصف زرداری کے ساتھ بات چیت بحال کروا سکتا ہوں ،
-
وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس ،ْ کراچی میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے مختلف امورپر تبادلہ خیال
-
پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے لیے درخواست دائر
-
نہال ہاشمی کو دل کا دورہ ، پمز ہسپتال میں انجیو پلاسٹی، 3سٹنٹ ڈال دئیے گئے
-
پاکستان ریلوے نے گزشتہ سال 40 ارب روپے کا ہدف عبور کر لیا ہے،خواجہ سعد رفیق
-
نواز شریف کی جانب سے مریم نواز کو پارٹی کا صدر بنانے کی تجویز پر شہباز شریف کی جانب سے استعفیٰ دینے کی دھمکی
-
ملک میں ایک مرتبہ پھر پیٹرول کی کمی کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ، آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی دھمکی دے دی
-
الیکشن کمیشن نے شاہ محمود قریشی کو این اے 120 ضمنی الیکشن کی مہم میں حصہ لینے کیلئے اجازت دینے سے انکار کر دیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب کی ملتان میں وی آئی پی ٹوائلٹ میں پانی نہ آنے پر دکھ بھری کہانی
-
ملتان میں پی ٹی آئی رہ نما راجہ طارق کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کے جانشین اور پارٹی صدر کیلئے شہباز شریف کا نام فائنل کر لیا
-
پیمرا کا’ٹی وی ون‘ کو کالے جادو کی ترغیب پر مبنی پروگرام نشر کرنے پر انتباہ
-
لاہورہائیکورٹ نے ٹیپوٹرکاں والے کے بیٹے امیر بالاج ٹیپو کی نظر بندی ختم کر دی
-
پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں کو ملنے والی بیرونی فنڈنگ کی تفصیلات منظر عام پر لانے کیلئے الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
-
ولی بابرقتل کیس ،ْفیصل عرف موٹا کی سزا کالعدم قرار
-
ڈاکٹر طاہر القادری نے مال روڈ کے استنبول چوک پر دھرنا ختم کر دیا
-
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 316سکولوں کی چیکنگ، 91کوکاربونیٹڈ ڈرنکس رکھنے پر وارننگ
-
پولیس نے گلوکارہ حمیراارشد سے جھگڑا کر نے اور انکو قتل کی دھمکیاں دینے پر شوہر احمد بٹ کو حر است میں لے لیا
-
جوڈیشل مجسٹریٹ نے گردہ سکینڈل میں گرفتار دو آپریشن تھیٹر اسسٹنٹس کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں
-
2018کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) ہی حکومت بنائے گی ، سمندر پار پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب نے مثالی ترقی کی ہے
-
نوازشر یف کس منہ سے نظر ثانی کی اپیل کر رہے ہیں شیخ رشید احمد
-
جہانیاں،کنویں کی کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے دو مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق
-
راولپنڈی، تھانہ روات کے علاقے میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، نامعلوم افراد ماں، بیٹی اور نواسی کو گھر کے اندر قتل کر کے فرار
-
لاہور ، بیٹے نے مبینہ طو رپر دوسری شادی کرنے پر ماں اور بہن کو قتل کر دیا
-
پشاور کو ڈینگی سے پاک کر نے ، متاثرہ افراد کاعلاج معالجہ اور ڈینگی کے خلاف کی گئی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس
-
عوامی تحریک ویمن ونگ کاسیاست کی تاریخ کا خواتین کے حوالے سے سب سے بڑا احتجاج
-
میرا کوئی ٹوئٹر اکائونٹ ہے نہ کوئی خبر ٹویٹر پر دیتاہوں،اعتزاز احسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.