باجوڑایجنسی، تحصیل ناوگئی علاقہ چہارمنگ مٹاک بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی نمازجنازے ادا کردی گئی

جمعہ 11 اگست 2017 22:37

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) باجوڑ‘ تحصیل ناوگئی علاقہ چہارمنگ مٹاک بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی نمازجنازے ادا کردی گئی ۔

(جاری ہے)

باجوڑایجنسی کے تحصیل ناوگئی علاقہ چہارمنگ مٹاک میں جمعہ کے روز ریموٹ کنڑو ل بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی نمازجنازے سرکاری قلعہ چہارمنگ میں ادا کی گئی ۔ نمازجنازوں میں سیکٹر کمانڈرنارتھ بریگیڈیئر عامر کیانی ، ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ محمد علی خان ، قبائلی عمائدین اور فوجی اہلکاروں سمیت عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نماز جنازے کے بعد جاں بحق ہونیوالوں کو اپنے آبائی قبرستان میں سپردخا ک کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :