گوجرانوالہ کے عوام کا نواز زشریف کو '' آئی لو یو '' سابق وزیراعظم کا '' آئی لو یو ٹو '' سے جواب

عوام نواز شریف کے نعروں اور باتوں کا پر وجوش انداز میں جواب دیتے رہے

جمعہ 11 اگست 2017 22:49

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف جب گوجرانوالہ پہنچے تو گوجرانوالہ کے شہریوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور آئی لو یو نواز شریف کہا ، اس کے جواب میں نواز شریف نے آئی لو یو ٹو کہا ، اس دوران عوام میں انتہائی جوش و خروش دیکھا گیا ، وہ اپنے قائد کی ہربا ت کا بڑے پرجوش انداز میں جواب دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے شہری نواز شریف کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے نہال ہو گئے اور انہیں آئی لو یو کہا ۔ اس کے جواب میں نواز شریف نے بھی ان کو آئی لو یو ٹو کہا ۔ آئی لو یو کا مطلب ہے کہ مجھے تم سے محبت ہے ۔ نواز شریف جب گوجرانوالہ پہنچے تو گوجرانوالہ کے شہریوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا س دوران عوام میں انتہائی جوش و خروش دیکھا گیا ، وہ اپنے قائد کی ہربا ت کا بڑے پرجوش انداز میں جواب دے رہے تھے ہزاروں کے مجمعے نے ثابت کردیاکہ وہ نوازشریف کے ساتھ ہیں

متعلقہ عنوان :