پانچ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری

جمعہ 11 اگست 2017 23:20

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء)آئی جی پولیس کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے تقرری کے منتظر پانچ پولیس افسران کے تقرر تبادلے احکامات جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق، تقرری کے منتظر ایس ایس پی حیدر سلطان کو ایس ایس پی ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ کی خالی آسامی پر ،ایڈیشنل ایس پی کینٹ ڈویژن ملتان مہزور علی کو ایڈیشنل ایس پی اقبال ٹائون فیصل آباد کی خالی آسامی پر ، تقرری کے منتظر، ایس پی احمد محی الدین کو ایڈیشنل ایس پی لائل پور ٹائون فیصل آباد کی خالی آسامی پر ، ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آباد ڈی ایس پی محمد خالد کو ایس ڈی پی او نشاط آباد فیصل آباد جبکہ ایس ڈی پی او نشاط آباد فیصل آباد ڈی ایس پی احسان اللہ شاد کو ایس ڈی پی او پیپلز کالونی فیصل آبادتعینا ت کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :