ڈی آئی خان میں کوٹلی امام کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

جمعہ 11 اگست 2017 23:40

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) ڈی آئی خان میں کوٹلی امام کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں کوٹلی امام کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہو گئے ۔ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے نام یاسر شاہ اور ناصر شاہ بتائے گئے ہیں ۔ واقعہ کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے ۔ …

متعلقہ عنوان :