غربت میں رہنے والے بچوں میں دل کی بیماریوں کے امکانات زیادہ پائے جاتے ہیں، ماہرین

جمعہ 11 اگست 2017 15:26

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) آسٹریلوی ماہرین کے مطابق غربت میںرہنے والے بچوں میں دل کی بیماریوں کے امکانات زیادہ پائے جاتے ہیں آسٹریلوی ماہرین کی تحقیق کے مطابق کم سماجی و اقتصادی ماحول میں پرورشن پانے والے ججوں میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے زیادہ امکانات ہیں جبکہ بچوں کے ریسرچ ادارہ مردوک کے پندرہ سو آسٹریلوی خاندانوں کے لئے مطالعہ کے ان عوامل میں خاندانی حالت اور ساتھ کے ہمسائے بڑی وجہ ہیں جس کے نتیجے میں بالغوں میں شریان سبات خلیات کوگاڑھا کرنے اور اسے بڑھانے کا باعث ثابت ہورہے ہیں جس سے ہارٹ اٹیک اور دل کے دورے پڑنے کا عنصر بڑھ رہا ہے جبکہ ایک ماہر ڈیوڈ برگنز کا کہنا تھا کہ یہ عام علم ہے کہ دل کی بیماری بالغوں کا نمبر ون گلوبل کلر ہے اور خاص طور پر غربت میں رہنے والے لوگوں کیلئے ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ دل کی ان بیماریوں سے بچنے کیلئے بچوں کی پیدائش سے ان کے جوان ہونے تک ان کی خوراک کے میل جول اور روابط پر خاص توجہ دیں