روسی صدر آپ کا شکریہ ،

ہمارے سفارتکاروں کو نکال کرہمارا خرچہ کم کر دیا، ٹرمپ

جمعہ 11 اگست 2017 15:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر کا میں شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کیونکہ ان کی وجہ سے امریکی خزانے پراخراجات کا بوجھ مزید کم ہوا ہے،انہوں نے امریکی سفارت کاروں کو نکال کر اخراجات میں کمی پر ہماری مدد کی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس سے امریکی سفارت کاروں کی بے دخلی پرپیوٹن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر کا میں شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کیونکہ ان کی وجہ سے امریکی خزانے پر اخراجات کا بوجھ مزید کم ہوا ہے ۔انہوں نے امریکی سفارت کاروں کو نکال کر اخراجات میں کمی پر ہماری مدد کی ہے ۔ یاد رہے کہ روسی صدر پوٹین نے امریکی پابندیوں کے جواز میں روس میں متعین 755 امریکی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :