سینئر ایرانی عہدیدار کا سعودی وزیرحج سے حج کے انتظامات پراظہار تشکر

جمعہ 11 اگست 2017 15:31

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء)ایران کے ایک سینئر عہدیدار نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ایرانی حجاج کرام کے لیے حج کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عازمین حج کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے پر سعودی وزیر برائے امور حج محمد صالح بن طاہر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت کے ایک عہدیدار کو ایک فوٹیج میں سعودی وزیر حج سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایرانی عہدیدار نے حجاز مقدس میں ایرانی عازمین حج کو دی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سعودی وزیر حج کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تمام ایرانی عازمین حج کے بہ خیر وحفاظت مناسک حج کی ادائی اور وطن واپسی کی خواہش کا اظہار کیا، ساتھ ہی ایرانی حجاج کی حفاظت اور سہولت کے لیے سعودی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر ریاض حکومت کا شکریہ اد کیا۔

متعلقہ عنوان :