ایرانی میں 6 نوجوان زومبیا ورزش کوفروغ دینے کے الزام میں گرفتار

جمعہ 11 اگست 2017 16:36

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) ایرانی حکومت نے 6 نوجوانوں کو زومبیا ورزش کوفروغ دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شدگان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جنہیں پاسدارانِ انقلاب نے دارالحکومت تہران کے مشرق میں 400کلومیٹر فاصلے پر واقع شاہ روڈ نامی قصبے سے گرفتار کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملزمان نے زومبیا ورزش کی ویڈیوز سماجی روابط کی ویب سائٹس پر شی،ْر کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین کو عوامی مقامات پر برقعہ نہ پہننے کی بھی ترغیب دی ہیں ۔یاد رہے کہ ایران نے جون میں زومبیا اور اس جیسی دوسری ورزشوںکو غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے پابندی لگادی تھی