کمبوڈین وزیراعظم کا لائوس کو سرحد سے 6 روز کے اندر اندر فوجی ہٹانے کا الٹی میٹم

جمعہ 11 اگست 2017 16:36

نوم پینہہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) کمبوڈیا کے وزیراعظم نی لائوس کو سرحد سے 6 روز کے اندر اندر فوجیں ہٹانے کا الٹی میٹم دے دیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لاوئس نے اپریل میں سٹنگ ٹرینگ نامی کمبوڈین صوبہ میں اپنے 30 فوجی داخل کئے تھے جس کے بعد کمبوڈیا نے لائوس کی حکومت کو متعدد بار متنبہ کیا کہ لائوس اپنے فوجیوںکو وہاں سے نکالے تاہم اب کمبوڈین وزیراعظم ہون سین نے لائوس کو متنبہ کیا ہے کہ لائوس کمبوڈین سرحد ی علاقہ سے 17 اگست تک اپنی فوجیں نکال لے یا بصورت دیگر جنگ کے لئے تیار رہے ۔

متعلقہ عنوان :