مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے اداکار حمزہ علی عباسی کو پارٹی میں شامل کروا لیا

جمعہ 11 اگست 2017 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے اداکار حمزہ علی عباسی کو پارٹی کا شامل کروا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور واپسی کے سفر کے آغاز کے بعد ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے جعلی تصاویر کے استعمال پر پارٹی کو خاصے طنز اور تضحیک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اس کے باوجود ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے نواز شریف کی ریلی کو کامیاب ثابت کرنے کیلئے جعلی تصاویر اور خبروں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ اب ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم نے تحریک انصاف کی حمایت کرنے والے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کو بھی پارٹی میں شامل کروا لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر حمزہ علی عباسی کی ن لیگ کی ریلی میں شرکت کی جعلی تصاویر شائع کرکے دعوی کیا گیا کہ اداکار نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تاہم حمزہ علی عباسی نے ایسے دعووں کی تردید کر دی ہے۔ ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کو اس اقدام پر پھر سے طنز و تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔