نواز شریف لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے،پرویز الہی

کوئی بھی شخص ان دو اداروں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا نواز شریف کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا یہ شور شرابا صرف اپنے کیسز کی وجہ سے کررہے ہیں، گجرات میں نوازشریف نے ریلی سے خطاب پر اپنا ردعمل

جمعہ 11 اگست 2017 21:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے ، کوئی بھی پاکستانی ان دو اداروں کے خلاف کبھی بھی نہیں نکلے گا اور کوئی بھی شخص ان دو اداروں کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا نواز شریف کو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

’ یہ شور شرابا صرف اپنے کیسز کی وجہ سے کررہے ہیں گجرات میں سابق نوازشریف کے ریلی سے خطاب پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ان کے منحوس قدم کو گجرات پڑتے ہی ایک معصوم بچے کی جان لے لی۔ یہ باربار تقریر میں یہ کہتے ہیں کہ قوم بتائے میرا کیا قصور ہے اس طرح گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والے والدین کا بھی یہی کہنا ہے کہ ہمارے بچے کا کیا قصور تھا جو اسے گاڑی کے نیچے روند دیا۔

(جاری ہے)

نواز شریف کی بات سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ عدلیہ کے خلاف لوگوں کو اکسا رہے ہیں کہ میرے ساتھ اٹھ کھڑے ہوں ،یہ اداروں کے ساتھ ٹکرائو کے لئے لوگوں کو اکسا رہے ہیں نواز شریف کچھ نہیں کر سکتا یہ اپنے کیسز بچانے کیلئے یہ سب ڈرامہ کررہے ہیں اور سب سے بڑا جو ان دونوں بھائیوں کے خلاف جو کیس ہے وہ سانحہ ماڈل ٹائون کا ہے جہاں بے گناہ لوگوں کو قتل کیا گیا۔

یہ سب ڈرامہ اس سے بچنے کیلئے کررہے ہیں ان کیخلاف کیسز میں یہ ان کی غلط فہمی ہے کہ جب یہ فوج عدلیہ یا اداروں کے خلاف جب لوگوں کو آواز دیں گے تو انہیں کوئی بھی بندہ نظر نہیں آئے گا ابھی سے ایم این اے اور ایم پی اے ان سے بھاگنا شروع ہوگئے ہیں پوری قوم سوچ رکھتی ہے کہ فوج اور عدلیہ یہ وہ دو ادارے ہیں جن پر لوگ اعتماد کرتے ہیں اور یہ ادارے مضبوط ہیں اور کوئی بھی ان کی طرف میلی نظرسے نہیں دیکھ سکتا۔