نواز شریف کا مشن ہے سب ادارے آئین کی حدود میں رہ کام کریں، سابق وزیراعظم اسٹیٹس کو کیلئے خطرہ ،

ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں نہ ہی کوئی ادارہ سازش کررہا ، آج کینیڈین مولوی اور ناانصاف عمران جمہوری نظام کے درپے ہیں، سازش کرنے والوں سے غلطی ہو گئی، ایک دن سیاسی مخالفین خود اپنی غلطی پر پچھتائیں گے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا گوجرانوالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 11 اگست 2017 22:00

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نواز شریف اسٹیٹس کو کے خلاف خطرہ ہیں، ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں، کوئی ادارہ سازش نہیں کررہا، نواز شریف کا مشن ہے سب ادارے آئین کی حدود میں رہ کر کام کریں، آج کینیڈین مولوی اور ناانصاف عمران جمہوری نظام کے درپے ہیں، سازش کرنے والوں سے غلطی ہو گئی، ایک دن سیاسی مخالفین خود اپنی غلطی پر پچھتائیں گے۔

جمعہ کو نوازشریف کی ریلی کے گوجرانوالہ میں پڑائو کے دورا ن عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جو نا اہل ہوئے ہیں ان کا ایسا استقبال ہوا ایسا استقبال ان کا ہوتا ہے جو اپنی قوم کی خدمت کرتے ہیں، عوام کے مقدس ووٹ کا تقدس بار بار پامال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرے والد نے ایوبی آمریت کا سامنا کیا، سازش کرنے والوں سے غلطی ہو گئی، نواز شریف اتنے خطرناک نہیں تھے جتنے اب ہوں گے، نواز شریف ’’اسٹیٹس کو‘‘ کے خلاف خطرہ ہیں، نواز شریف کا مشن ہے سب آئین کی حدود میں کام کریں، آج پاکستان اکثریت نواز شریف کے ساتھ ہے، اسٹیٹ کو والے وہ ہیں جو عوام کو بدستور ظلم کی چکی میں پستا دیکھنا چاہتے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ ہم کسی ادارے کے خلاف نہیں، کوئی ادارہ سازش نہیں کرایا، آج کینیڈین مولوی اور ناانصاف عمران جمہوری نظام کے درپے ہیں،یاد رکھنا ایک دن سیاسی مخالفین خود اپنی غلطی پر پچھتائیں گے۔