تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری

پارٹی رکنیت چھوڑنے ،وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی سے انحراف کی وضاحت طلب کرلی ،سات روز میں دونوں معاملات پر مؤقف پیش کریں، نوٹس

جمعہ 11 اگست 2017 22:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اگست ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نوٹس میںپارٹی رکنیت چھوڑنے اور وزیر اعظم کے انتخاب میں پارٹی پالیسی سے انحراف کی وضاحت طلب کی گئی ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ وہ سات روز میں دونوں معاملات پر اپنا مؤقف پیش کریں۔بصورت دیگر آئین و قانون کی رو سے تحریک انصاف ان کے خلاف کارروائی کرنے میں حق بجانب ہوگی۔