اب نواز شریف بھی نیا پاکستان بنانے کی باتیں کرتے ہیں، 30 سالوں میں اُنہیں نیا پاکستان بنانے کا خیال نہیں آیا ،پرویزخٹک
(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے باریاں مقرر کی ہوئیں ، یہ لوگ قوم کے مجرم ہیں، اپنے مفادات کی خاطر قومی اداروں کو تباہ کیا،عمران خان واحد سیاستدان ہیں جنہوں نے ان کی لوٹ مار کو چیلنج ،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعہ 11 اگست 2017 22:33
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اللہ کی گرفت میں آچکے ہیں۔
ان کو غرور تکبر لے ڈوبا ہے ۔ تحریک انصاف کے خلاف کنٹینرز اور سڑکوں کی سیاست کی بات کرنے والے نوازشریف آج خود سڑکوں پر مارچ کر رہے ہیں اور کنٹینر پر بھی چڑھ چکے ہیں۔ چند ہفتوں میں ان کے خلاف احتساب عدالت میں مقدمات کی سماعت شروع ہونے والی ہے۔ نوازشریف نہ گھبرائیں ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے۔ ان سے لوٹی ہوئی قومی دولت کی ایک ایک پائی وصول کریں گے۔ کرپشن اور پاکستان مذید نہیں چل سکتا۔ پوری قوم پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ساتھ ہے۔ اوران کوسلام پیش کرتی ہے کہ انھوں نے حکمران ٹولے کو عدالتوں میں لے کر ائے۔ اس ملک کو ایماندار قیادت کی ضرورت ہے اورعمران خان ہی اس ملک کے آئندہ وزیر اعظم ہوں گے۔ تمام کرپٹ لوگوں کا بلا امیتاز احتساب ہوگا ۔ اور کسی کو نہیں بخشا جائے گاوزیراعلیٰ نے کہا دُنیا کی ترقی ایماندار قیادت کی وجہ سے ممکن ہوئی جس نے خود کو مضبوط کرنے کی بجائے اداروں کو با اختیار بنایا ۔اگر عوام اپنی قیادت کے انتخاب کیلئے درست فیصلہ کریں تو قدرت کی مدد بھی شامل حال ہو جاتی ہے۔ حالات بد ل جاتے ہیں اور ملک ترقی کرتا ہے ۔ جب عوام خود اپنے ہاتھوں سے چوروں کا انتخاب کرکے اُوپر بٹھا دیں تو پھر تباہی کو کوئی نہیںروک سکتا ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوںنے ہمیشہ سیدھی سیاست کی ہے ۔ دغا بازی سے کبھی کام نہیں لیاجبکہ ہمارے مخالفین ہماری ترقیاتی سکیموں پر سیاست کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنے طور پر ایک گلی تک نہیں بنا سکے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کی تکالیف اور مسائل کی بنیادی وجہ اداروں کی نااہلی تھی ۔گلیوں ، سڑکوں کی تعمیر سے انفرادی مسئلہ تو حل ہو جاتا ہے مگر قومیں نہیںبنتی۔ ہمیں بحیثیت قوم گلیوں ، نالیوں سے نکل کر آگے سوچنا ہو گا۔ قومی ترقی اور خوشحالی کیلئے نظام بدلنا ہو گا۔بدقسمتی سے سیاسی مجرموں نے ہمیشہ اداروں پر سیاست کی اور عوام کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا۔ صوبے کی تاریخ میں یہ واحد حکومت ہے جس نے عوام کی تکلیف کا احساس کیا۔ عمران خان کے ویژن کے مطابق انسانی ترقی پر وسائل خر چ کئے۔ اداروں کو مضبوط اور با اختیار بنایا ۔ انھوں نے کہا کہ 45 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے اٹھ ہزار سے زائد ڈاکٹر ز اوردس ہزار سے زائد پیرا میڈیکس سٹاف اور نرسیں میرٹ پر بھرتی کی گئی۔ اس سال بھی مذید بھرتیاں میرٹ پر ہوگی۔ تاکہ حقداروں کوان کاحق ملے اوربلا امیتاز سب کو میرٹ پر بھرتی کیا گیا ہے۔ ہم نے پولیس کو اختیار دیا مگر اس شرط پر کہ تھانے میں غریب سے نا انصافی اور بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے ۔تین سال زبانی اختیارات دیئے اور اب قانون سازی کرکے اسے دیرپا بنا دیا۔ پولیس پہلے سیاسی لوگوں کی غلام تھی اب آزاد، بااختیار اور قوم کی خدمتگار ہے ۔ وزیراعلیٰ نے شعبہ تعلیم امیں اصلاحات دیتے ہوئے کہاکہ جب وہ حکومت میں آئے تو سکولوں میں نہ اُستاد تھا نہ فرنیچر ۔ صرف ایک ڈھانچے کا سکول کانام دے دیا گیا جس کی وجہ سے ناخوانداگی میں اضافہ ہوتا گیا کیونکہ غریب عوام پرائیوٹ اداروں کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے ۔ سرکاری سکولوں پر اُنہیں اعتماد نہیں تھا ۔نیتجتاً وہ اپنے بچوں کو سکول نہیں بھیجتے تھے ۔ شعبہ تعلیم میں دوسرا مسئلہ پرائیوٹ اور سرکاری سکولوں میں الگ الگ نظام تعلیم تھا ۔ صوبائی حکومت نے پرائمری کی سطح پر انگلش میڈیم کا آغاز کیا ہے تاکہ غریب کا بچہ بھی امیر کا مقابلہ کر سکے ۔ سکولوں کی سٹینڈرڈائزیشن پر 40 ارب روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا کہ صوبے کے ہسپتالوں کا بھی یہی حال تھا مگر اب صوبے بھر میں 100 فیصد ڈاکٹرز موجود ہیںاور ہسپتالوں میں طبی آلات کام کر رہے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ صوبائی حکومت کا غریب دوست اقدام ہے جس کے تحت پچھلے سال 17 لاکھ مستحق خاندانوں میں کارڈ تقسیم کئے گئے ۔سالانہ 5 لاکھ روپے تک سرکاری اور پرائیوٹ ہسپتالوں میں علاج کی مفت سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ صحت انصاف کارڈ کا دائرہ اختیار بڑھایا جا رہا ہے ۔ اس سال مزید 10 لاکھ خاندانوں کو کارڈ فراہم کئے جائیں گے جو مجموعی آبادی کا 70 فیصد بن جائے گا۔ رشوت کی روک تھام کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ میں یہ دعویٰ تو نہیں کرتا کہ ہم نے صوبے میں کرپشن کا خاتمہ کردیا۔ تاہم عوام خود دیکھ رہے ہیںاو رغیر جانبدار جائزاتی رپورٹ میں واضح ہے کہ خیبرپختونخوا میں بڑی حدتک کرپشن میں کمی اچکی ہے۔اداروں سے سیاست مداخلت ختم ہوچکی ہے۔ اور صوبے میں میرٹ او ر انصاف پر مبنی پالیسیاں نافذ العمل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پہلے دن سے ملک میں کرپشن کے خلاف جو جہاد شروع کیا۔ وہ منطقی انجام تک پہنچ رہا ہے۔ سابقہ ادوار حکومت میں رشوت عروج پر تھی ۔ ایک مینا بازار لگا ہوا تھا ۔ ٹھیکے اور نوکریاں فروخت ہو تی تھیں۔ نتیجتاً اداروں کی کارکردگی صفر تھی ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام اب کسی کو رشوت نہ دیں۔صوبائی حکومت نے بڑی سخت قانون سازی کی ہے جو سرکاری اہلکار رشوت طلب کریں رپورٹ کرے وہ قانون سے بچ نہیں پائے گا۔ اس ملک میں حرام خوروں کی بہتا ت ہے عوام کو انکی مزاحمت کیلئے اُٹھنا پڑے گا۔ انھوں نے کہا کہ اب تک کسی کو بھی غریب کی فکر نہیں کسی بھی پارٹی نے اپنے انتخابی منشور پر عمل نہیں کیا۔اور یہی وجہ ہے کہ اس ملک میں غریبوں کا استحصال ہوتا رہا۔ اور غریب غریب تر اور امیر امیر تر کی پالیسی چلتی رہی۔ عمران خان کی سیاست اس سے بالکل برعکس ہے پی ٹی آئی کی سیاست کامحور غریب عوام ہیں۔ اور تحریک انصاف کے انتخابی منشور پر من وعن عمل کیاجارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نہ صرف صوبے کے طول وعرض بلکہ پورے ملک میں عوام کی کثیر تعداد مختلف سیاسی جماعتوں سے پی ٹی ائی میں شامل ہورہی ہے۔ درحقیقت یہ پی ٹی ائی کی صوبائی حکومت اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر بھر پور اعتمادکا مظہر ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 12 اگست 2017 کی مزید خبریں
-
بابری مسجد کیس کی فائنل سماعت کیلئے 5 دسمبر کی تاریخ مقرر
-
کمبوڈین وزیراعظم کا لائوس کو سرحد سے 6 روز کے اندر اندر فوجی ہٹانے کا الٹی میٹم
-
ایرانی میں 6 نوجوان زومبیا ورزش کوفروغ دینے کے الزام میں گرفتار
-
یورپیئن کمشنر کی آلودہ انڈوں پرتو تو میں میں سے باز رہنے کی ہدایت
-
سینئر ایرانی عہدیدار کا سعودی وزیرحج سے حج کے انتظامات پراظہار تشکر
-
ملائشیا میں درندہ صفت باپ پر سگی بیٹی کی عصمت ریزی کے الزامات میں فرد جرم عائد
-
افغانستان ، طالبان کے اجتماع میں خودکش جیکٹس پھٹنے سے متعدد سینئر کمانڈروں سمیت 30طالبان جنگجو ہلاک ، متعدد زخمی
-
روسی صدر آپ کا شکریہ ،
-
شمالی کوریا کا میرائل پندرہ منٹ میں گوام پہنچ سکتا ہے امریکہ
-
غربت میں رہنے والے بچوں میں دل کی بیماریوں کے امکانات زیادہ پائے جاتے ہیں، ماہرین
-
سعودی عرب، کانسرٹ میں رقص کے مخصوص انداز پر گلوکار گرفتار
-
فلسطینی ماہر آثار قدیمہ نے غزہ میں کھدائی کے دوران 5 ہزار سالہ پرانی دیگ دریافت کرلی
-
سانئسدانوں کا موجودہ وائی فائی سے سو گنا تیز الٹرا وائی فائی کا کامیاب تجربہ
-
تھائی لینڈ میں 91 سالہ خاتون نے بیچلرز ڈگری حاصل کر لی
-
نواز شریف کو30 سالوں میں نیا پاکستان بنانے کا خیال کیوں نہ آیا، پرویز خٹک
-
ایبٹ آباد میں زیر تعمیر ہزارہ موٹروے پر کرین کی زد میں آکر 2 غیر ملکی انجینئرز ہلاک
-
ڈی آئی خان میں کوٹلی امام کے قریب فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب
-
پانچ پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری
-
سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں گزشتہ ماہ درجنوں طالبات کی حالت غیر ہونے کے متعلق رپورٹ آ گئی
-
گوجرانوالہ کے عوام کا نواز زشریف کو '' آئی لو یو '' سابق وزیراعظم کا '' آئی لو یو ٹو '' سے جواب
-
آمروں کے دور میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں ادب کے کلچر کا خاتمہ کیا گیا،
-
اٹک ، ویڈیو سو شل میڈیا پر نشر کر نے کے الزام پر پو لیس نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
-
جنرل پرویڈنٹ فنڈ کیلئے کٹوتی کی شرحو ںمیں تبدیلی کا فیصلہ
-
باجوڑایجنسی، تحصیل ناوگئی علاقہ چہارمنگ مٹاک بم دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی نمازجنازے ادا کردی گئی
-
جب تک پاکستان کو اصلی پاکستان نہیں بنا دیتے ہیں چین سے نہیں بیٹھوں گا ،نوازشریف ،پاکستان جیسے ہی ترقی کر نے لگا تو سازشیں شروع ہوگئیں ،سوچا جارہا تھا کہ نوازشریف کامیاب ہوگیا تو اگلے سال پھر نوازشریف ... مزید
-
نواز شریف ہر تقریر میں توہین عدالت کررہے ہیں ،ْ لگتاہے کہ توہین عدالت صرف پیپلز پارٹی پرلگتی ہے ،ْبلاول بھٹو زر داری
-
امن اورقانون کی حکمرانی بحال کریں گے، کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا،آرمی چیف
-
ملک میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے ،
-
نوازشریف کے حادثے میں جاںبحق بچے کے گھر جانے کا اعلان
-
جمہوری ، وفاقی اور پارلیمانی پاکستان ہی عوام کا فیصلہ ہے،
-
اقلیتوں کی فلاح کے بغیر فلاحی ریاست کے قیام کا خواب ادھورا رہے گا، عمران خان
-
اب نواز شریف بھی نیا پاکستان بنانے کی باتیں کرتے ہیں، 30 سالوں میں اُنہیں نیا پاکستان بنانے کا خیال نہیں آیا ،پرویزخٹک
-
تحریک انصاف کی جانب سے عائشہ گلالئی کا اظہار وجوہ کا نوٹس جاری
-
تحریک انصاف نے عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ کمیٹیوں کا اعلان کردیا
-
تحریک انصاف کا نواز شریف کیخلاف توہین عدالت درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
-
شہدائے ماڈل ٹائون کی یتیم بچیاں، لواحقین 16اگست کو انصاف کی اجتماعی درخواست کے ساتھ مال روڈ پر بیٹھیں گی:ڈاکٹر طاہرالقادری
-
نواز شریف کا مشن ہے سب ادارے آئین کی حدود میں رہ کام کریں، سابق وزیراعظم اسٹیٹس کو کیلئے خطرہ ،
-
فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق لیگی ایم پی اے دلدار احمد چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
-
لالہ موسی میں گاڑی کے کچلے جانے سے بچے کی ہلاکت کا معاملہ، تہمینہ درانی کاردعمل سامنے آگیا
-
وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی صدارت سے فارغ کر دیا، کمیٹی کی از سے نو تشکیل
-
نواز شریف لوگوں کو اداروں کے خلاف اکسا رہے ہیں لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہے،پرویز الہی
-
مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم نے اداکار حمزہ علی عباسی کو پارٹی میں شامل کروا لیا
-
لالہ موسی میں اسکواڈ کی گاڑی سے بچے کی ہلاکت، نوازشریف کا مرحوم کے اہلخانہ سے ملنے جانے کا اعلان
-
نیشنل ایکشن پلان کے اہم نکات پر عملدرآمد نہیں ہورہا ، آصف زرداری
-
آرٹیکل62 اور 63 کو ختم کرنی کی کوشش ملک کو سیکولرازم کی طرف دھکیلنے کی کوشش تصور کی جائے گی ،ْمولانا فضل الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.