اسلام آباد،لاہور ،پی پی کا این ای120کا الیکشن لڑنے کے لئے فیصل میر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ

جمعرات 10 اگست 2017 23:30

اسلام آباد،لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے این ای120کا ضمنی الیکشن لڑنے کے لئے فیصل میر کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم نواز شریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نا اہل قرار دیئے جانے کے بعد لاہور کے حلقہ این ای120کی سیٹ خالی نشست پر پی ٹی آئی نے ڈاکٹر راشدہ یاسمین کو ٹکٹ دے دیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی تک ٹکٹ کسی کو دینے کا فیصلہ نہیں کر پائی جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کا ٹکٹ فیصل میر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔