سینیٹر چوہدری تنویر نواز شریف کیلئے کنٹینر میں ہی مصروف رہے

عوام کو گھروں سے کون نکالے گا ، نواز شریف کا اظہار ناراضگی،کنٹینر استعمال کرنے سے انکار

جمعرات 10 اگست 2017 23:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) سینیٹر چوہدری تنویر نواز شریف کے لئے کنٹینر میں ہی مصروف رہے۔ عوام کو گھروں سے کون نکالے گا ، نواز شریف نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کنٹینر استعمال کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعرات کو جب میاں نواز شریف کو بتایا گیا کہ کنٹینر بالکل تیار ہے جس میں ایک بیڈ، واش روم، چند افراد کے ساتھ میٹنگ کرنے کے لئے لگژری کرسی کے ساتھ سائیڈ باکس سب موجود ہے۔ نواز شریف نے صرف اتنا کہہ کر ٹال دیا ہے کہ عوام گھروں سے باہر نکالنے میں فرشتے آئیں گے، کنٹینر پر ہی تمام توانائیاں صرف کر دی گئیں میں اپنی ہی گاڑی پر سفر کروں گا

متعلقہ عنوان :