بھارت نے ڈوکلام سے فوج واپس نہ بلائی تو محدود جنگ ہوسکتی ہے، چین

ڈوکلام چین کا علاقہ ہے اور سرحد بھوٹان سے ملتی ہے، بھارت کا اس تنازع میں کودنے کا کوئی جوازنہیں،بیان

جمعرات 10 اگست 2017 12:18

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) سرحدی تنازع پر چین اور بھارت کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے۔چین نے ایک مرتبہ پھر خبردار کیا ہیکہ نئی دہلی کو سکم سرحد سے اپنی فوج ہٹانا ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے سکم سرحد کا تنازع حل کرنے کیلئے چین سے خفیہ مذاکرات کئے۔

(جاری ہے)

چین نے مطالبہ کیاکہ ڈوکلام پر بھارت اپنی فوج ڈھائی سومیٹر پیچھے ہٹائے۔

چین کا کہنا تھا کہ بیجنگ اپنے علاقے اور خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ چینی حکام کا کہنا تھا کہ ڈوکلام چین کا علاقہ ہے۔ سرحد بھوٹان سے ملتی ہے۔ بھارت کا اس تنازع میں کودنے کا کوئی جواز نہیں۔بھارت نے سکم پر چینی سرحد پر روڈ اور دیگر ترقیاتی کام بند کروا دیا ہے۔ چین خبردار کرچکاہے کہ اگر بھارت نے ڈوکلام سے فوج واپس نہیں کی تو بھارت سے محدود جنگ ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :