مہاجرین کو دانستہ طور پر ڈبویاگیا، عالمی ادارہ

جمعرات 10 اگست 2017 12:47

اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کے اسمگلروں نے صومالیہ اور ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے 50 تارکین وطن کو دانستہ طور پر ڈبویا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق اس ادارے نے بچ جانے والے تارکین وطن کے ذریعے یمنی علاقے شبوہ کے ساحلی مقام پر 29 افراد کی قبروں کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔

اس عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ کم از کم 22 تارکین وطن اب بھی لاپتہ ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق قرن افریقہ سے تارکین وطن بحیرہء احمر عبور کر کے خلیجی ممالک تک پہنچنے کے لیے جنگ زدہ ملک یمن کا رخ کر رہے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق بدھ کے روز اسمگلروں نے 120 تارکین وطن کو یمنی ساحلوں کے قریب سمندر میں کودنے پر مجبور کیا۔