عائشہ گلالئی کے الزامات ،موبائل ڈیٹا منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست پر مزید ..
تازہ ترین : 1
عائشہ گلالئی کے الزامات ،موبائل ڈیٹا منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست ..

عائشہ گلالئی کے الزامات ،موبائل ڈیٹا منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست پر مزید دلائل طلب

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی سابقہ رکن عائشہ گلالئی کے الزامات پر موبائل ڈیٹا منظر عام پر لانے سے متعلق درخواست پر مزید دلائل طلب کر لیے ۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس انوار الحق نے شہری فارق امجد کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل عدالت میں موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلالئی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگائے ہیں، ان کی تحقیقات کے لئے عائشہ گلالئی اور عمران خان کا موبائل ڈیٹا سامنے لایا جائے تو حقائق سامنے آجائیں گے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ڈی جی سائبرکرایم کو ڈیٹا طلب کرنے کا حکم دیں۔ جسٹس انوارالحق نے درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل طلب کر لیے ہیں۔
وقت اشاعت : 10/08/2017 - 16:20:56

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں