لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست ..
تازہ ترین : 1
لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے ..

لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست نمٹا دی

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق صدر مملکت پرویز مشرف کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہ دینے کیخلاف دائر درخواست سرکاری وکیل کی طرف سے جلسے کی اجا زت دینے کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سیدمنصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آئین کے تحت شہریوں کو پرامن جلسہ کرنے اور سیاسی جماعت کو سیاسی سرگرمیاں کرنے سے نہیں روکا جا سکتا،انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آل پاکستان مسلم لیگ کو 12اگست کو فیصل آباد میں جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جلسہ کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا ہے، سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پرویز مشرف کو جلسے کی اجازت دیدی گئی ہے،جس پردرخواست گزار نے جلسے کی اجازت دینے پر درخواست واپس لے لی۔

وقت اشاعت : 10/08/2017 - 16:35:54

اپنی رائے کا اظہار کریں