تہمینہ درانی کی ایک بار پھر نواز شریف کی ریلی کے خلاف بیان بازی
تازہ ترین : 1
تہمینہ درانی کی ایک بار پھر نواز شریف کی ریلی کے خلاف بیان بازی

تہمینہ درانی کی ایک بار پھر نواز شریف کی ریلی کے خلاف بیان بازی

مین شاہراہ کو اپنے استعمال کیلئے بلاک کرنے کا اختیار کسی حکومت کے پاس نہیں ہے‘ تہمینہ درانی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) وزیر اعلی پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نے ایک بار پھر نواز شریف کی ریلی کے خلاف بیان بازی کردی ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ عوام اور ریاست سے تعلق رکھنے والی مین شاہراہ کو اپنے استعمال کے لیے بلاک کرنے کا اختیار کسی حکومت کے پاس نہیں ہے،یہ غیر قانونی حکم کس نے دیا ہی ۔

ان کا کہنا تھا کہ ریلی کے دوران بند کرائے جانے والے ہوٹلوں اور دکانوں کا نقصان کون بھرے گا،حکومت ،جی ٹی روڈ پر سر گننے کے بجائے ان لوگوں اور پورے پاکستان کی عوام کو یہ چیزیں مہیا کی جائیں ۔شہباز شریف کی اہلیہ نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے درمیانے درجے کے مشیروں اور رہنماں کو چن کر ان کی باتیں سنیں اور اپنے مخلص،سیاسی طور پر تجربہ کار اور ہو شیار ساتھیوں کی باتوں کو مسترد کیا ۔تہمینہ درانی نے کہا کہ نواز شریف صاحب مہربانی کر کے اپنی ناکام میڈیا ٹیم کو نکال پھینکیں ،خوشامدی ٹولے کو فارغ کردیںکیونکہ ایسے لوگوں نے آپ کی اسٹیٹ مین شپ کو بچوں کا کھیل بنا دیا ہے ۔
وقت اشاعت : 10/08/2017 - 16:53:22

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں