امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ کر کے ٹکٹوں کا اجراء کیا جائے ‘ رہنمائوں کی عمران خان کو تجویز

انتخابی حلقوں پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے جلد فیصلہ کرنا ہوگا،ڈور ٹو ڈو ر مہم بھی شروع کی جانی چاہیے ‘ ذرائع

جمعرات 10 اگست 2017 17:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوںنے عمران خان کو آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے تناظر میں امیدواروں کے ناموں کا حتمی فیصلہ کر کے ٹکٹوںکے اجراء کی تجویز دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں رہنمائوںنے اپنی تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اب آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں بھی شروع کردینی چاہئیں۔

اس سلسلہ میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے کر ٹکٹوں کا اجراء کر دینا چاہیے تاکہ نتائج حاصل کرنے کیلئے انتخابی حلقوں پر توجہ مرکوز کی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنمائوںنے عوام سے رابطے کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کرنے کی بھی تجویز دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :