آپریشن خیبرفور میں تقریباً 95 فیصد مقاصد حاصل کر لیے ہیں ،ْ ڈی جی آئی ایس پی آر

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اپنے اطمینان کا اظہار

جمعرات 10 اگست 2017 19:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ آپریشن خیبرفور میں تقریباً 95 فیصد مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ راجگال میں آپریشن خیبر فور کامیابی سے جاری ہے جس کے 95 فیصد تک مقاصد حاصل کرلیے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ آپریشن کی تکمیل سے متعلق آئندہ ایک سے دو روز میں پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آپریشن خیبر فور ناہموار اور پہاڑی علاقے کی وجہ سے ایک بہت مشکل آپریشن تھا لیکن پھر بھی انتہائی شاندار رہا جس میں تمام تکنیکی مہارتوں کا استعمال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج نے آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔آصف غفور کا کہنا تھاکہ علاقے کو کلیئرکرالیا گیا ہے اور اب حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آپریشن رد الفساد دیگر آپریشنز سے مختلف ہے جسے قوم کی مکمل حمایت حاصل ہے ،ْ آپریشن میں پاک فوج کے علاوہ دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :