نوازشریف عوام کے دلوں میں بسنے والے لیڈر ہیں ،ْ مقابلہ شیڈا ٹلی ،ْ علامہ کینیڈی اور عمران خان سے ہے ،ْمشاہد اللہ خان

جمعرات 10 اگست 2017 19:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)وفاقی وزیر مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ نوازشریف عوام کے دلوں میں بسنے والے لیڈر ہیں ،ْ مقابلہ شیڈا ٹلی ،ْ علامہ کینیڈی اور عمران خان سے ہے ،ْ یہاں پر کوئی ناچ گانا نہیں ہے ،ْ اپوزیشن کا خفیہ ایجنڈا ہے ۔ایک انٹرویومیں مشاہد الله خان نے کہا کہ یہ عوام کا اصل ردعمل ہے اس سے عوام کی آرزوئوں اور ان کی منشاء کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں لوگ دھوپ میں کھڑے ہیں لیکن اپنے قائد کی محبت میں اور اس سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ہیں ،ْلوگ نواز شریف کو بتانے آئے ہیں کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر کوئی ناچ گانا نہیں ہے اپوزیشن کا خفیہ ایجنڈا ہے جو کبھی یہودیوں کے ایجنڈے پر چلتی ہے کوئی کینیڈا کا ایجنڈا لے کر آتا ہے۔ نواز شریف عوام کے دلوں میں بسنے والا لیڈر ہے اس کا مقابلہ شیداٹلی‘ علامہ کینیڈی اور عمران خان سے ہے وہ ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے۔