پاکستان کو ویزہ فری اسکیم میں شامل نہ کرنے پر پاکستانیوں کی جانب سے قطر ائیرویز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ

جمعرات 10 اگست 2017 19:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) پاکستان کو ویزہ فری اسکیم میں شامل نہ کرنے پر پاکستانیوں کی جانب سے قطر ائیرویز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک کے بعد اب پاکستان میں بھی خلیجی ملک قطر کی ائیرلائن قطر ائیرویز کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

پاکستانیوں کی جانب سے قطر ائیرویز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ عوام کی جانب سے یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان کے دیرینہ دوست قطر نے 80 ممالک کیلئے ویزہ فری اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ قطر کی جانب سے اس خصوصی اسکیم میں پاکستان کے دشمن بھارت کو تو شامل کیا گیا ہے، لیکن دہائیوں پرانے دوستانہ تعلقات کے باجود پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس اسکیم کے تحت 80 ممالک کے شہری قطر میں بنا ویزے کے داخل ہو سکتے ہیں۔ اب اس صورتحال میں پاکستانیوں کی جانب سے شدید مایوسی اور غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی عوام کا مطالبہ ہے کہ اگر قطر کیلئے پاکستان سے زیادہ بھارت عزیز ہے تو پھر جیسے خلیجی ممالک کی جانب سے قطر ائیرویز پر پابندی عائد کی گئی ہے ویسے ہی پاکستان میں بھی قطر ائیرویز پر پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :