شاہد خاقان عباسی ریموٹ کنٹرول وزیراعظم بننے پر خوش نہیں ہیں، آنے والے دنوں میں اپنے اختیارات کیلئے بغاوت کر دیں گے: صابر شاکر

جمعرات 10 اگست 2017 19:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) صابر شاکر کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی آنے والے دنوں میں اپنے اختیارات کیلئے بغاوت کر دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار صابر شاکر کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ریموٹ کنٹرول وزیراعظم بننے پر خوش نہیں ہیں۔ انہیں اس بات پر شدید تحفظات ہیں کہ وزارت عظمیٰ کے معاملات کہیں اور سے چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ صابر شاکر کا دعوی ہے کہ آنے والے دنوں میں شاہد خاقان عباسی اپنے اختیارات کیلئے بغاوت کر دیں گے۔ شاہد خاقان عباسی ویسے ہی بغاوت کریں گے جیسے ماضی میں اپنے اختیارات کے حصول کیلئے محمد خان جنیجو اور ظفر علی جمالی کر چکے ہیں۔