وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے ٹوئٹر پر نواز شریف کی ریلی کیلئے جعلی تصاویر کا استعمال

جمعرات 10 اگست 2017 20:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے ٹوئٹر پر نواز شریف کی ریلی کیلئے جعلی تصاویر کا استعمال کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کا اسلام آباد سے لاہور کی واپسی کا سفر جاری ہے۔ جمعرات کی شب نواز شریف جہلم میں قیام کریں گے۔ نواز شریف کی عوامی ریلی کے حوالے سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی ہے جس پر انہیں شدید تنقید و رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کی جانب سے عوام کو یقین دلانے کی کوشش کی گئی ہے کہ ن لیگ کی ریلی کامیاب رہی۔ اس مقصد کیلئے خواجہ آصف نے جعلی تصاویر ہی ٹوئٹ کر ڈالیں۔ خواجہ آصف نے اپنی ٹوئٹ میں ممتاز قادری کے جنازے اور بنگلہ دیش میں ہونے والے دعوت اسلامی کے اجتماع کی تصاویر کو ن لیگ کی ریلی کی تصاویر بنا کر پیش کر دیا۔