آرمی چیف نے لفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے کرنل کی کمانڈنٹ کے بیج لگا دیئے

یاد گار شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

جمعرات 10 اگست 2017 21:15

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے کرنل کی کمانڈنٹ کے بیج لگا دیئے۔ یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سندھ رجمنٹل سنٹر حیدرآباد کا دورہ کیا جہاں پر کور کمانڈر کراچی نے ان کا استقبال کیا ۔

آرمی چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی۔ پھول چڑھئے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹنینٹ جنرل ندیم رضا کو سندھ رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے رینک لگائے اور کہا کہ سندھ رجمنٹ نے ملک کے دفاع اور سکیورٹی کے لئے زبردست خدمات انجام دی ہیں اور ملکی دفاع اور سکیورٹی میں سندھ رجمنٹ کے کردار کر سراہا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :