عمران خان نے پارٹی کی 2 خواتین کی جانب سے حراساں کیے جانے کی شکایات کرنے کا اعتراف کر لیا

جمعرات 10 اگست 2017 21:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء) عمران خان نے پارٹی کی 2 خواتین کی جانب سے حراساں کیے جانے کی شکایات کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویو دیا گیا ہے۔ انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کے الزامات سراسر بے بنیاد ہیں۔

(جاری ہے)

عائشہ گلالئی کے الزامات پر شفاف تحقیقات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ اگر مجھ پر کوئی الزام ثابت ہوجائے تو ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے بھی تیار ہوں۔ اس موقع پر عمران خان نے پارٹی کی 2 خواتین کی جانب سے حراساں کیے جانے کی شکایات کرنے کا اعتراف کر لیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب بھی ایسی کوئی شکایت آئی انہوں نے فوری ایکشن لیا۔ تحریک انصاف میں خواتین کو بھرپور عزت اور اہمیت دی جاتی ہے۔ حال ہی میں پارٹی کی 2 خواتین کی جانب سے حراساں کیے جانے کی شکایت کی گئی تھی جس پر فوری ایکشن لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :