میڈیا کے چند حلقے میرے بارے خود ہی خبر بناتے پھر اس پر تبصرے شروع کردیتے ہیں جو افسوسناک ہے،چودھری نثار

کسی کو نہیں کہا کمر درد کی وجہ سے ریلی میں شامل نہیں ہوسکا نہ ریلی میں عدم شرکت اس وجہ سے ہے، 99فیصد سینئر لیڈر شپ ریلی میں نہیں،صرف مجھے کیوں متنازعہ بنایا جارہا ہے، سابق وزیر داخلہ کا بیان

جمعرات 10 اگست 2017 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اگست ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ میڈیا کے چند حلقے میرے حوالے سے خود ہی خبر بناتے ہیں اور پھر خود ہی اس پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں۔ نہ تو میں نے کسی کو یہ کہا کہ میں کمر کے درد کی وجہ سے ریلی میں شامل نہیں ہو سکا اور نہ ہی ریلی میں عدم شرکت اس وجہ سے ہے۔

ترجمان محمد اسلم شاہد کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چودھری نثار نے کہا یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ میڈیا کے چند حلقے میرے حوالے سے خود ہی خبر بناتے ہیں اور پھر خود ہی اس پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں۔ نہ تو میں نے کسی کو یہ کہا کہ میں کمر کے درد کی وجہ سے ریلی میں شامل نہیں ہو سکا اور نہ ہی ریلی میں عدم شرکت اس وجہ سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ ننانوے فیصد سینئر لیڈرشپ ریلی میں نہیں ہے۔

صرف مجھے ہی متنازع کیوں بنایا جا رہا ہی ، انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میں میاں محمد نواز شریف کی گاڑی چلا کر لاہور جاؤں گا مگر کچھ حلقے یہ خبر پورا دن تواتر سے چلاتے رہے۔ حد تو یہ ہے کہ ابھی کچھ دیر پہلے میرا ایک بیان چلتا رہا جو میں نے کسی کو دیا ہی نہیں۔ اگر میڈیا کے دوست بیان دینے سے پہلے تصدیق کر لیں تو کسی غلط فہمی کی گنجائش ہی نہ رہے۔