بی بی شہیدنے کہاتھاکہ نوازشریف ایک دن روئیں گے،بلاول بھٹوزرداری

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ اورجمہوریت کی حمایت کی ،آج کافیصلہ کرپشن کے خاتمے میں مددگارثابت ہوگا، کیس کافائدہ کسی ایک شخص نہیں ملک کو جاتاہے،چیئرمین پیپلزپارٹی کی پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 28 جولائی 2017 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ بی بی شہیدنے کہاتھاکہ نوازشریف ایک دن روئیں گے،بی بی شہیدنے کہاتھا کہ نواز شریف مجھے اورمیرے والدکویادکریںگے،بلاول بھٹونے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ اورجمہوریت کی حمایت کی ،آج کافیصلہ کرپشن کے خاتمے میں مددگارثابت ہوگا،ہمیں امیدہے عدالتی فیصلہ ملک میں کرپشن کیخلاف ہے،پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہاکہ پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ احتساب کاعمل جاری رہے،آج پاکستان اورجمہوریت کے لیے بڑادن ہے،بلاول کایہ بھی کہناتھاکہ کیس کافائدہ کسی ایک شخص نہیں ملک کو جاتاہے،پیپلزپارٹی نے گڑھی خدابخش میں پناماکے مسئلے کواٹھایاتھا،انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ایک نظریاتی پارٹی ایک نظرئیے پرچلتی ہے،پیپلزپارٹی وزیراعظم کے لئے اپناامیدوارنامزدکرے گی،سپریم کورٹ کے فیصلے کاخیرمقدم کرتے ہیں،سیاسی جماعتوں کوچاہیے کہ وہ فیصلے کوقبول کریں،ہرجماعت کی الگ حکمت عملی ہوتی ہے،فیصلے سے اعلیٰ سطح پرکرپشن کوروکنے میںمددملے گی،خیبرپختونخوااوردیگر صوبوں میں جلسے کروںگا،پیپلزپارٹی مکمل احتساب پریقین رکھتی ہے،ہرصورت حال کاسامناکرنے کیلئے تیارہیں،سابق وزیراعظم نے پارلیمنٹ کواہمیت نہیں دی،یہ فیصلہ سپریم کورٹ کاہے،سب کومانناہوگا،پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ اسمبلیاں اپنی آئینی مدت پوری کریں،میں اپنی جماعت سے کہوں گاکہ نوازشریف سے رابطہ کریں،جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے،ملک میں تمام لوگوں کااحتساب ہوناچاہیے،ہم پرالزام لگتاہے توفوری نام ای سی ایل میں ڈال دیاجاتاہے۔

(جاری ہے)

ہرایک پرایک جیساقانون لاگوہوناچاہیے۔#