تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کو اسلام آباد کے پریڈی گراونڈ میں جلسے کرنے کا اعلان

جمعہ 28 جولائی 2017 20:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کو اسلام آباد کے پریڈی گراونڈ میں جلسے کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواز شریف کو سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے جشن منانے کا اعلان کیا تھا۔ اب تحریک انصاف نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کے روز اسلام آباد کے پریڈی گراونڈ میں جلسہ کیا جائے گا۔ جلسے میں تحریک انصاف نواز شریف کی نااہلی کا جشن منائے گی۔