عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کر نا ہمارا حق ہے ،ْ نواز شریف کی نااہلی کے دور رس اثرات مرتب ہونگے ،ْجاوید ہاشمی

آئندہ سالوں میں جج اس فیصلے کو ناک سے لگا کر دور پھینکیں گے ،ْن لیگ صرف نواز شریف کو بچانے کیلئے نہ لڑے ،ْ اداروں کو بچانے کی جنگ لڑنی چاہیے عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اس مرتبہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے ہٹائیں گے وہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونگے ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 جولائی 2017 20:53

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے پاناما کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کرنا ہمارا حق ہے۔ میں نواز شریف کا نہیں بلکہ تمام سیاستدانوں کا مقدمہ لڑ رہا ہوں ،ْ ن لیگ صرف نواز شریف کو بچانے کیلئے نہ لڑے بلکہ اداروں کو بچانے کی جنگ لڑنی چاہیے۔

انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔

(جاری ہے)

فیصلے کے عدلیہ، مجلسی زندگی، معیشت اور بین الاقوامی معاملات پر بھی اثرات پڑیں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کی نااہلی کا فیصلہ نظیر کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا۔ آئندہ سالوں میں جج اس فیصلے کو ناک سے لگا کر دور پھینکیں گے۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ ملکی معیشت اور سیاسی تسلسل بھی فیصلے کے اثرات سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوںنے کہاکہ آنے والے 8 سے 10 سال میں ججزپاناما فیصلے کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ دھرنے میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اس مرتبہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے ہٹائیں گے وہ سپریم کورٹ سے نااہل ہونگے ۔