آصف زرداری نے پارٹی رہنمائوں کو پاناما فیصلے کے تناظر میں حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں‘ذرائع

جمعہ 28 جولائی 2017 20:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ وسابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنمائوں کو پاناما فیصلے کے تناظر میں حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے کے بعد پارٹی کے بعدسابق صدر آصف علی زرداری اور پارٹی کے سینئر رہنمائوں کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا جس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے سمیت مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آصف زرداری نے پارٹی رہنمائوں کو تفصیلی مشاورت کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے تناظر میں مستقبل کی منصوبہ بندی کی جائے۔