کراچی:پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ گورنر سندھ کا منہ میٹھا کرانے گورنرہاؤس پہنچے تو ان کی اہلیہ سے سامنا ہو گیا

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے پیش کردہ مٹھائی پر دلچسپ صورتحال پیش آئی، گورنرسندھ کی اہلیہ نے مٹھائی لینے سے ہی انکار کردیا

جمعہ 28 جولائی 2017 21:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ گورنر سندھ کا منہ میٹھا کرانے گورنرہاؤس پہنچے تو ان کی اہلیہ سے سامنا ہو گیا۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی جانب سے پیش کردہ مٹھائی پر دلچسپ صورتحال پیش آئی۔

(جاری ہے)

گورنرسندھ کی اہلیہ نے مٹھائی لینے سے ہی انکار کردیا۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ مٹھائی لیکرگورنرہاؤس پہنچ گئیتوگورنرسندھ کی اہلیہ سے آمنا سامنا ہواتو انھوں نے کہاکہ گورنرتونہیں ہیں،کس کامنہ میٹھا کرنے آئے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ سارا مٴْلک خوشیاں منارہا ہے،آپ بھی مٹھائی کھائیں۔گورنرسندھ کی اہلیہ نے جواب دیاکہ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔ #

متعلقہ عنوان :