نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کاموقع محل کے مطابق لطیفہ ،سابق وزیراعظم سمیت تمام شرکاء اجلاس کے چہرے کھل اٹھے ، زور دار قہقہہ

سنجیدہ ماحول خوشگوار ، ایک دوسرے کے لئے پر جوش نیک خواہشات کے اظہار تبدیل

جمعہ 28 جولائی 2017 21:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) وزیراعظم ہائوس میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) اوراس کی اتحادی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں اتحادی جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طرف سے موقع محل کے مطابق لطیفہ سنانے پر نواز شریف سمیت شرکاء اجلاس کے چہرے کھل اٹھے اور زور دار قہقہہ لگا، اس لطیفے کے بعد اجلاس کا سنجیدہ ماحول انتہائی خوشگوار ہو گیااورسنجیدہ ماحول ایک دوسرے کیلئے پرجوش نیک خواہشات و نیک جذبات کے اظہار میں تبدیل ہو گیا، مولانا فضل الرحمان نواز شریف کے حق میں انتہائی جذباتی تھے، پنجاب ہائوس میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے مولانا فضل الرحمان کے نواز شریف اور دیگر رہنمائوں کو سنائے گئے لطیفے کے بارے میں بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کا یہ لطیفہ ان جملوں پر ختم ہوا کہ’’کیا میاں صاحب تہاڈے نال اے پہلی وار ایسا ہویا ا ے‘‘ مولانا فضل الرحمان کی اس تسلی پر نواز شریف کے چہرے پررونق لوٹ آئی اور دیر تک مسکراتے رہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے خوشگوار ماحول کی تصویر بھی سوشل میڈیا بھی جاری کی گئی جسے ہزاروں افراد نے پسند کیا۔

متعلقہ عنوان :