میں نواز شریف کے بعد اب ایک ماہ کے اندر شہباز شریف کو بھی نااہل کروا دوں گا

جمعہ 28 جولائی 2017 22:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ میں نواز شریف کے بعد اب ایک ماہ کے اندر شہباز شریف کو بھی نااہل کرواوں گا۔ تفصیلات کے مطابق پاناما کیس میں تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کی جانب سے نواز شریف کو نااہل کروانے کے بعد ایک اور بڑا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے بعد وہ اب شہباز شریف کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ نعیم بخاری نے اعلان کیا ہے کہ مجھے ایک ماہ کا وقت دیا جائے میں شہباز شریف کو بھی نااہل کروا دوں گا۔ نعیم بخاری کا مزید کہنا ہے کہ انہوں نے پاناما کیس کیلئے بہت محنت کی۔ کیس کے دوران وہ راتوں کو سو نہیں پاتے تھے۔ نعیم بخاری نے مزید کیا کہا، ملاحظہ کیجیے: