ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری،پنجاب میں رینجرز کا پولیس اورسی ٹی ڈی کے ہمراہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 42مشتبہ افراد گرفتار

آپریشن خیبر فور بھی کامیابی سے جاری ،وادی راجگال میں110مربع کلومیٹرکاعلاقہ دہشتگردوں سے کلیئرکرالیاگیا ، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے،آئی ایس پی آر

جمعہ 28 جولائی 2017 23:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری،پنجاب میں رینجرز نے پولیس اورسی ٹی ڈی کے ہمراہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشنکرتے ہوئے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 42مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا گیا جبکہ آپریشن خیبر فور بھی کامیابی سے جاری ہے جس کے تحتوادی راجگال میں110مربع کلومیٹرکاعلاقہ دہشتگردوں سے کلیئرکرالیاگیا جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب میں رینجرز نے پولیس اورسی ٹی ڈی کے ہمراہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا ہے ۔راولپنڈی ،اسلام آباد اور لاہور سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 42مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا گیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر فور بھی کامیابی سے جاری ہے ،وادی راجگال میں110مربع کلومیٹرکاعلاقہ دہشتگردوں سے کلیئرکرالیاگیا،آئی ایس پی آرکے مطابق ووچہ ونہ،باغ،زیارت سیرااورپاک درہ کے علاقے دہشتگردوں سے کلیئرکرالئے گئے، دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، وادی راجگال میں متعددبارودی سرنگوں کوناکارہ بنادیاگیا۔