نوازشریف کے صاحبزادے حسن نوازان کی نااہلی کاسبب بنے

جمعہ 28 جولائی 2017 23:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)سابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نوازان کی نااہلی کاسبب بنے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نوازنے دبئی میں کیپٹل ایف زیڈای کمپنی کی بنیادرکھی اورنوازشریف کوکمپنی کاچیئرمین بنایالیکن2013ء میں جب نوازشریف وزیراعظم بنے توحسن نوازنے اپنے والدکانام کمپنی سے نہیں نکالا،حسن نوازکی سستی اورلاپرواہی نے وزیراعظم کونااہل کرادیا۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے کیپٹل ایف زیڈای کمپنی کی تنخواہ کوبنیادبناکرنوازشریف کونااہل کیاہے حالانکہ انہوںنے کمپنی سے تنخواہ وصول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :