پاناما کا تاریخی فیصلہ ، عمران خان نے اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا

یہ میری اور نواز شریف کی ذاتی لڑائی نہیں تھی،عدلیہ چاہے تو طاقتور کا بھی احتساب ہو سکتا ہے، آج بہت خوش ہوں، کوشش انسان کرتا ہے اور کامیابی اللہ دیتا ہے، عمران خان آج علامہ اقبال کے خوابوں اور محمد علی جناح کی کوششوں کا پاکستان حاصل کرلیا ہے،ہمارے ملک میں طبقاتی قانون ہے، کمزور اور طاقتور کے لیے الگ الگ قانون ہے، میں نے 8دن جیل میں گزارے وہاں میں نے صرف غریب افراد کو دیکھا ، چیئرمین تحریک انصاف اب ہم نے اپنے وسائل کی حفاظت کر نی ہے ۔ یہ پیسہ تعلیم پر بھی لگ سکتا ہے ، یہ پیشہ صحت پر بھی لگ سکتا ہے، اڑھائی کروڑ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ طبقاتی قانون سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پریس کانفرنس

جمعہ 28 جولائی 2017 19:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناما فیصلے کے بعد اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کر دیا،عمران خان کہتے ہیں یہ میری اور نواز شریف کی ذاتی لڑائی نہیں تھی۔عدلیہ چاہے تو طاقتور کا بھی احتساب ہو سکتا ہے۔ آج بہت خوش ہوں، کوشش انسان کرتا ہے اور کامیابی اللہ دیتا ہے، آج قائداعظم کے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے،پانامہ پیپرز کا فیصلہ آنے کے بعد اسلام آبادمیں اپنی رہائش گاہ پر کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس میں قومی خزانہ لوٹنے والوں کو قانون کے ذریعے سزا ہوئی ہے،انہوں نے کہا میں اللہ کا شکر گزار ہوں اور تحریک انصاف اتوار کو پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر منائے گی میں سب پرانے دوستوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ اس میں شریک ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ میری اور نواز شریف کی ذاتی لڑائی نہیں تھی میں جن سیاستدانوں کی مخالفت کرتا ہوں ان سے ذاتی لڑائی نہیں، یہ صرف ملک کے لیے ہے۔انہوں نے عدالتی فیصلے پر پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں عدلیہ کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور جے آئی ٹی کو مبارک پیش کرتا ہوں، جو کام انہوں نے کیا ہے کہ کسی مغربی ملک میں بھی نہیں ہوسکتا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج علامہ اقبال کے خوابوں اور محمد علی جناح کی کوششوں کا پاکستان حاصل کرلیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں طبقاتی تقسیم موجود ہیں، کمزور کے لیے یہاں قانون موجود ہیں تاہم طاقت ور کے لیے علیحدہ قانون ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کوشش انسان کرتا ہے، کامیابی اللہ تعالیٰ دیتا ہے، پاکستان عدل و انصاف کے لیے بنا تھا۔

ہم نے دھرنے کے 126 روز مشکل سے گزرے، آج قائداعظم کے پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے، انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں طبقاتی قانون ہے، کمزور اور طاقتور کے لیے الگ الگ قانون ہے، میں نے 8دن جیل میں گزارے وہاں میں نے صرف غریب افراد کو دیکھا ۔ طاقت ور کا بھی احتساب ہونا چاہیے۔ اسمبلیوں میں صرف ڈاکو نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کے رکن قوم کے ہیرو ہیں۔

عدلیہ اور جے آئی ٹی ارکان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، عدلیہ نے ہمیں ایک امید دے دی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ بڑے بڑے ڈاکو اسمبلیوں میں ہیں، عدلیہ چاہے تو طاقتور کا بھی احتساب ہو سکتا ہے، آصف زرداری کے دور میں کوئی مقدمہ نہیں بنتا تھا، فلیٹ کے لیے پیسہ ملک سے باہر گیا، اداروں کے سربراہ حکمرانوں سے ملے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا قوم بمباری نہیں، کرپشن سے تباہ ہوتی ہے، جو کام جے آئی ٹی کر گئی، مغرب بھی نہیں کر سکتا، اب قوم نے اپنے وسائل کی حفاظت کرنی ہے، آئندہ کرپشن کرنے والے 10 بار سوچیں گے، ابھی شروعات ہے، بڑے بڑے ڈاکوؤں کی باری آئے گی۔

کپتان نے پرانے کھلاڑیوں کو واپسی کی دعوت ہوئے کہا 21 سال پہلے جو ساتھ چلے تھے ان کوواپسی کی دعوت دیتا ہوں۔ان کاکہنا تھا کہ بمباری سے ملک تباہ نہیں ہوتے ، زلزلے اور طوفانوں سے ملک تباہ نہیں ہوتے ، لیکن کرپشن اور انصاف کے ختم ہونے سے ملک تبا ہ ہو جاتے ہیں۔ آج ملک میں سالانہ دس ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو تی ہے ۔ اس سال حکومت نے 10ارب روپے کا قرضہ لیا۔اب ہم نے اپنے وسائل کی حفاظت کر نی ہے ۔ یہ پیسہ تعلیم پر بھی لگ سکتا ہے ، یہ پیشہ صحت پر بھی لگ سکتا ہے۔ اڑھائی کروڑ بچے سکول جانے سے محروم ہیں۔ طبقاتی قانون سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔