پانامہ کیس میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد اگلا وزیراعظم بھی لاہور سے ہو گا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا: ذرائع

جمعہ 28 جولائی 2017 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) پانامہ کیس میں وزیراعظم کی نااہلی کے بعد اگلا وزیراعظم بھی لاہور سے ہو گا، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو حلقہ این اے 120 سے الیکشن لڑوا کر ایم این اے بنایا جائے گا اور پھر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنایا جائے گا اور اس حوالے سے پارٹی کے رہنمائوں نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وزیراعظم بننے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا اس حوالے سے بھی میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن اورملک ندیم کامران کا نام لیا جا رہا ہے۔