پانامہ کیس کا انجام، نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ، تاحیات نا اہل قرار دیا جاتاہے،سپریم کورٹ کا حکم ،عدالت عظمی-ٰ کا نواز شریف ، مریم نواز ، حسین نواز ، حسن نواز ، کیپٹن صفدر ، اسحاق ڈار ، سمیت دیگر کیخلاف چھ ہفتوں میں راولپنڈی احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کرنے اور چھ ماہ میں فیصلہ دینے کا حکم
وزیر اعظم نے اثاثے چھپائے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل قراردیا جاتاہے، الیکشن کمیشن فوری ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے،پانچ رکنی لارجر بینچ کا متفقہ فیصلہ صدر مملکت جمہوریت کے تسلسل کیلئے فوری عدالتی حکم پر اطلاق یقینی بنانے کے لیے آئینی تقاضے پورے کریں، چیف جسٹس فیصلے کے نفاذ اور بعد ازاں احتساب عدالت کی جانب سے سماعتوں کے معائنہ اور نگرانی کے لیے سپریم کورٹ کے ایک جج کو نامزد کریں، عدالت کی استدعا جے آئی ٹی کے کام کی تعریف ،ممبران کی مدت ملازمت کو محفوظ بنانے کا حکم عدالتی فیصلہ 25صفحات پر مشتمل ہے، فیصلہ جسٹس اعجاز افضل خان نے پڑھ کر سنایا
جمعہ 28 جولائی 2017 19:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ جولائی ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وزیر اعظم نواز شریف کو صادق اور امین نہ ہونے پر تاحیات نا اہل قرار دیتے ہوئے ، نواز شریف ، مریم نواز ، حسین نواز ، حسن نواز ، کیپٹن صفدر ، اسحاق ڈار ، سمیت دیگر کیخلاف چھ ہفتوں میں راولپنڈی کی احتساب عدالت میں ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیدیا ہے ، عدالت عظمیٰ نے احتساب عدالت کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ریفرنسز کا فیصلہ چھ ماہ میں کرے ،جبکہ عدالت نے قرار دیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے کپیٹل ایف زیڈ ای دبئی کو کاغدات نامزدگی میں ظاہر نہ کرکے اثاثے چھپائے ہیں جس کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہے ہیں، ر وپا ایکٹ کی سیکشن 12ٹو ایف 72اور99کی بنیاد پر غلط کاغذات نامزدگی جمع کرانے اور اثاثے چھپانے پر نااہل قرار دیا جاتا ہے ، وزیراعظم آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کے تحت صادق اور امین بھی نہیں رہے جس کے باعث وہ فوری طور پر مجلس شوریٰ(پارلیمنٹ ) کے رکن بھی نہیں رہے ہیں ، الیکشن کمیشن فوری طور پر ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرے، عدالت نے صدر مملکت سے استدعا کی ہے کہ وہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے فوری طور پر عدالتی حکم پر اطلاق یقینی بنانے کے لیے آئینی تقاضے پورے کریں، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ نیب نواز شریف اور انکے بچوں کیخلاف 6 ہفتوں میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرتے ہوئے جے آئی ٹی ، نیب ، ایف آئی اے کے پاس موجود مواد اور ایم ایل اے سے حاصل ہونے والے مواد کومدنظر رکھے ،جبکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ، مریم نواز، حسین نواز ، اور حسن نواز ور کیپٹن صفدر کیخلاف پہلا ریفرنس ہیون فیلڈ پراپرٹیز ،فلیٹ نمبر ، 16اے ،17اور17اے پارک لین لندن کے حوالے سے دائر کرے اور نیب اس جے آئی ٹی کی جانب سے اس حوالے سے اکھٹے کیے گئے مواد کو ملحوظ خاطر رکھے ، عدالتی فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ نیب وزیراعظم اور انکے دونوں بیٹوں کیخلاف دوسرا ریفرنس عزیزیہ سٹیل مل اور ہل میٹل کمپنی کے حوالے سے دائر کرے ، جبکہ وزیراعظم ، اور انکے دونوں بیٹوں کیخلاف تیسرا ریفرنس فلیگ شپ انوسٹمنٹ لمیٹڈ ، ہارٹ سٹون ، کیو ہولڈنگ ،کیونٹ ایٹون ، کیونٹ ایٹون پلیس ون اور ٹو ،کیون سلون ، کوانٹ لمیڈڈ ، فلیگ شپ سکیورٹیز ، کیونٹ گلوسسٹر ، کیونٹ ، پیڈنگ ٹیون ،فلیگ شپ ڈولیپمنٹس ،الانا سروسز ، لین کین ایس اے ، چدرون ان کارپورشن ، اینسبیچر ،کومبر ، کپیٹل ایف زید ای (دبئی ) کے حوالے سے دائر کیا جائے ، عدالت نے اپنے فیصلے میں حکم دیا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف بھی آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق ریفرنس دائر کیا جائے ، جبکہ پانچواں ریفرنس شیخ سعید ، موسیٰ غنی ، کاشف مسعود قاضی ، جاوید کیا نی ، اور سعید احمد کے وزیراعظم ، مریم ،حسن، حسین، اور اسحاق ڈار سے کنکشن اور انہیں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی بنیاد پر دائر کیا جائے عدالت نے کہا کہ نیب اگر ضروری سمجھے تو نئی انکشافات کی صورت میں ضمنی ریفرنسز دائر کر سکتا ہے، عدالت نے اپنے تحریری حکم نامے میں احتساب عدالت کو چھ ماہ میں ریفرنسز نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مدعلیہ یا کوئی بھی فریق اپنے حق میں کسی بھی قسم کی جعلی دستاویزات فراہم کی جاتی ہیں تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ، پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے بینچ نے اپنے فیصلے میں چیف جسٹس آف پاکستا ن سے استدعا کی ہے کہ اس فیصلے کے نفاذ اور بعد ازاں احتساب عدالت کی جانب سے کی جانے والی سماعتوں کے معائنہ اور نگرانی کے لیے سپریم کورٹ کے ایک جج کو نامزد کیا جائے ،عدالت نے اپنے فیصلے میں جے آئی ٹی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی کے کام کرتے ہوئے سراہتی ہے ،انہو ں نے احکامات کے مطابق تفصیلی اور جامع رپورٹ عدالت میں جمع کروائی ،عدالت نے جے آئی ٹی ممبران کی مدت ملازمت کو محفوظ بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج کی اجازت کے بغیر جے آئی ٹی ممبران کے تبادلے و تعیناتی پر پابندی ہوگی ۔
(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
ہفتہ 29 جولائی 2017 کی مزید خبریں
-
ہم جنس پرست فوجیوں کے حوالے سے پینٹاگون پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، امریکی جنرل
-
بھارتی ریاست بہار کے مستعفی وزیراعلی نتیش کمار نے صرف ایک دن بعد دوبارہ وزارت اعلی کا حلف اٹھا لیا
-
برطانیہ کی ہائی کورٹ نے مستقلاً بیمار بچے چارلی گیرڈکو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کی اجازت دے دی
-
حساس معلومات کے افشا پرسویڈن کے وزراء عہدوں سے برطرف
-
یوکرین نے جارجیا کے سابق صدر ساکاشولی کی یوکرینی شہرت ختم کر دی
-
قطر پر اپنے شہریوں کو حج وعمرہ سے روکنے کا الزام
-
برطانوی عدالت نے بیماری میں مبتلا بچے کو مرنے کی اجازت دے دی
-
بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات
-
ایران کا سیٹیلائٹ لانچ راکٹ کا کامیاب تجربہ
-
امریکی حزب اللہ لشکر کا ظہور، پہلا دھمکی آمیز بیان بھی جاری
-
شامی شہر ررقہ میں 50 ہزار شہری پھنسے ہوئے ہیں، اقوام متحدہ
-
ْترک صدر رجب طیب اردوان سے وزراء اور پارٹی کے پارلیمانی نمائندوں کی بند کمرے میں ملاقات
-
دہشت گردوں سے روابطہ،
-
انسان زمین پر کہیں اور سے آئے،نئی امریکی تحقیق
-
پانامہ کیس کا انجام، نواز شریف صادق اور امین نہیں رہے ، تاحیات نا اہل قرار دیا جاتاہے،سپریم کورٹ کا حکم ،عدالت عظمی-ٰ کا نواز شریف ، مریم نواز ، حسین نواز ، حسن نواز ، کیپٹن صفدر ، اسحاق ڈار ، سمیت ... مزید
-
پانامہ کیس میں نواز شریف کی نااہلی کے بعد اگلا وزیراعظم بھی لاہور سے ہو گا
-
مسلم لیگ (ن) نے پانامہ پیپرز کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ مستر د کردیا،نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کا عندیہ
-
پاناما کا تاریخی فیصلہ ، عمران خان نے اتوار کو یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا
-
سابق وزیراعظم نوازشریف نے شہبازشریف کا نام آئندہ وزیراعظم کیلئے تجویزکردیا
-
نوازشریف کے صاحبزادے حسن نوازان کی نااہلی کاسبب بنے
-
نواز شریف کیساتھ جو ہوا اچھا ہوا
-
نواز شریف کو جھٹکا دے کر نا اہل کرنے کے بعد نیب میں کینگرو ٹرائیل کی کیا ضرورت ہے،یہ فیصلہ بھی سپریم کورٹ خود کر دیتی،عاصمہ جہانگیر
-
ملک بھرمیں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری،پنجاب میں رینجرز کا پولیس اورسی ٹی ڈی کے ہمراہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن ، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 42مشتبہ افراد گرفتار
-
مسلم لیگ ن کا خواجہ آصف کو45دن کیلئے عبوری وزیراعظم بنانے کاامکان
-
میں نواز شریف کے بعد اب ایک ماہ کے اندر شہباز شریف کو بھی نااہل کروا دوں گا
-
سپریم کورٹ کے فیصلے نے نواز شریف اور انکے بچوں کیلئے شدید مشکلات پیدا کر دیں،
-
سب کا احتساب نہیں ہو گا تو میں آج کے فیصلے کو ادھورا کہوں گا ،سراج الحق
-
سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں اپوزیشن کا جشن ،بھنگڑے ،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں،لیگی کارکنوں کے قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرے
-
اسحاق ڈار 3فعہ ملک کے وزیر خزانہ رہے ، 28مئی 1988میں ایٹمی دھماکوں کے بعد معاشی پابندیوں کی وجہ سے مشکل معاشی صورتحال اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی ، 2008میں پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحادی حکومت ... مزید
-
نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کاموقع محل کے مطابق لطیفہ ،سابق وزیراعظم سمیت تمام شرکاء اجلاس کے چہرے کھل اٹھے ، زور دار قہقہہ
-
امریکہ نے پاناما کیس کے فیصلے کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا
-
کراچی:پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ گورنر سندھ کا منہ میٹھا کرانے گورنرہاؤس پہنچے تو ان کی اہلیہ سے سامنا ہو گیا
-
نواز شریف نے حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب بنانے کی تجویز مسترد کر دی
-
آصف زرداری نے پارٹی رہنمائوں کو پاناما فیصلے کے تناظر میں حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں‘ذرائع
-
اللہ نے میری لاج رکھی ،ْ پاکستان میں سرخروہوا ،ْقوم کو بارکباد دیتا ہوں ،ْشیخ رشید احمد
-
عدلیہ کے فیصلے پر تبصرہ کر نا ہمارا حق ہے ،ْ نواز شریف کی نااہلی کے دور رس اثرات مرتب ہونگے ،ْجاوید ہاشمی
-
تحریک انصاف کی جانب سے اتوار کو اسلام آباد کے پریڈی گراونڈ میں جلسے کرنے کا اعلان
-
ممنون حسین کی لاٹری نکل آئی ہے،نیا وزیراعظم منتخب ہونے تک چیف ایگزیکٹو کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے
-
بی بی شہیدنے کہاتھاکہ نوازشریف ایک دن روئیں گے،بلاول بھٹوزرداری
-
نئے وزیراعظم کی حلف برداری تک ذمہ داریاں سپیکر کے حوالے
-
سپریم کورٹ بینچ کا فیصلہ بہت سخت ہے
-
نواز شریف کی نا اہلی نئے اور شفاف پاکستان کی جانب پہلا قدم ہے، پرویز خٹک
-
پانامہ فیصلے پر کرکٹرز بھی خاموش نہ رہ سکے ٹوئیٹر پیغامات میں ملے جلے ردعمل کا اظہار
-
نواز شریف کی نااہلی کے بعد ن لیگ کے قلعہ لاہور میں ووٹرز کی بہت کم تعداد احتجاج کے لئے باہر نکلی
-
جب عدالت عظمیٰ نے تمام آبزرویشن دیدی تو معاملے کو نیب میں بھجوا کر کینگرو ٹرائل کرنے کی کیا ضرورت پڑی ہے‘ عاصمہ جہانگیر
-
کوئٹہ ،لاپتہ بلوچ اسیران وشہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو2755 دن ہو گئے
-
تحریک انصاف کے چیئرمین سیکرٹریٹ میں وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کے موقع پر کھچاکھچ بھرا رہا
-
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں المرکز اسلامی فیڈرل بی ایریا کی بحالی کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.