وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ گزشتہ شام تک کیا تھا تاہم بعض دوستوں کے اصرار پر وہ اس فیصلے سے پیچھے ہٹے ‘ پریس کانفرنس میں چوہدری نثار نے وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی جو بات کی میڈیا نے اس کے سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا،ترجمان وزارت داخلہ

جمعرات 27 جولائی 2017 22:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ جولائی ء)وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خا ن نے پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ گزشتہ شام تک کیا تھا تاہم بعض دوستوں کے اصرار پر وہ اس فیصلے سے پیچھے ہٹے ‘ پریس کانفرنس میں چوہدری نثار نے وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کی جو بات کی میڈیا نے اس کے سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے بعد وضاحت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہاکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت اور قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا تھا تاہم بعض دوستوں کی مداخلت پر انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور پریس کانفرنس میں انہوں نے اس فیصلے کا حوالہ دیا لیکن میڈیا نے استعفیٰ سے متعلق خبر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر رپورٹ کیا۔ …