کراچی:ادارہ شہری ہوا بازی کی ناقص منصوبہ بندی دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ اے 380 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کرسکے گا

سول ایوی ایشن کے سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کراچی ائرپورٹ پر مسافروں کو طیارے سے اتارنے اور سوار کرانے کے لئے نصب پسنجر بورڈنگ برج A - 380 پر نہیں لگائے جا سکتے،A - 380 طیارے کے لیے دو منزلہ ایوو برج درکار ہے

بدھ 26 جولائی 2017 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات جولائی ء)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے دنیا کا سب سے بڑا مسافر بردار طیارہ ایئربس اے 380 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ نہیں کرسکے گا۔پاکستان سول ایو ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ایک خلیجی ایر لائن نے کراچی سے دنیا کے سب سے بڑے مسافر بردار طیارے ایر بس اے 380 چلانے کی اجازت مانگی تھی جس کے بعد سول ایوی ایشن نے اس حوالے سے متعلقہ شعبوں سے رپورٹ طلب کی۔

متعلقہ شعبوں نے کراچی ائرپورٹ کو ایربس اے۔380 طیارے کی لینڈنگ کے لیے فٹ قرار دیا، ٹرمینل بلڈنگ میں دستیاب سہولیات کو بھی مناسب بتایا گیا جبکہ ایف آئی اے امیگریشن نے بھی مثبت رپورٹ دی۔سول ایوی ایشن کے سیفٹی اینڈ کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ کراچی ائرپورٹ پر مسافروں کو طیارے سے اتارنے اور سوار کرانے کے لئے نصب پسنجر بورڈنگ برج A - 380 پر نہیں لگائے جا سکتے۔

(جاری ہے)

A - 380 طیارے کے لیے دو منزلہ ایوو برج درکار ہے مگر کراچی میں یہ ایک منزلہ ہی ہیں جب کہ ایووبرج کی اونچائی کم ہونے سے یہA - 380 کے دروازے پر فٹ ہی نہیں بیٹھتے۔کراچی ایئرپورٹ پر ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت سے حال ہی میں لگائے گئے پسنجر بورڈنگ برج ایر بس اے 380 جیسے جدید طیاروں کے لئے استعمال نہیں ہوسکتے۔سول ایوی ایشن کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث کراچی ائرپورٹ پر دنیا کا سب سے بڑا ایر بس اے 380 طیارہ مذید کئی سال لینڈ نہیں کرسکے گا اور یہ صرف پاکستانی مسافر وں کے لئے ہی مایوس کن نہیں بلکہ اس ناقص منصوبہ بندی سے سول ایوی ایشن کی ساکھ کو بھی شدید دھچکا لگا ہے۔

متعلقہ عنوان :